پیر[3]
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - [ متروک ] دکھ، تکلیف، درد پریم کی پیر سے ڈھیلا رنگ ہے سونی سونی سن کی ترنگ ہے ( ١٩٥٥ء، دونیم، ١٦٧ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'پیڈا' ہے اس سے 'پیڑ' بنا۔ 'پیر' عام طور پر شعری ضرورت یا پھر توتلی زبان میں استعمال کرتے ہیں۔ ١٦٧٢ء میں "کلیاتِ شاہی" میں استعمال کیا گیا۔
جنس: مؤنث